سیئول (آن لائن)جنوبی کوریا میں پیانگ چانگ سرمائی اولمپکس 2018 کیلئے مشعل بردار ریلی کا آغاز ہوگیا۔ جنوبی کوریا کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق اولمپک کی مشعل گزشتہ ہفتے یونان میں روشن کی گئی تھی اور کھیلوں کے آغاز سے 100 دن قبل جہاز کے ذریعے گزشتہ روز انچون انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچ گئی۔ ہوائی اڈے پر ایک تقریب میں جنوبی کوریا کے وزیرِاعظم ای ناگیون نے کہا کہ ان کے ملک نے 1988 کے سیئول اولمپکس کے ذریعے عالمی برادری میں اپنا وقار بلند کیا اور دنیا سے سردجنگ کاخاتمہ ہوگیا۔انہوں نے کہا کہ پیانگ چانگ کھیلیں جنوبی کوریا اور دنیا کے امن و خوشحالی میں اہم کردار ادا کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سلسلہ 2020 کے ٹوکیو گرمائی کھیلوں سے ہوتا ہوا 2022 کی بیجنگ سرمائی کھیلوں تک جاری رہے گا۔ انھوں نے سب سے پہلے فِگر اسکیٹنگ کی خاتون کھلاڑی کو مشعل برداری کی ذمہ داری سونپی اور ریلی کا آغاز ہوگیا۔ دونوں کوریاں کے 7 کروڑ 50 لاکھ عوام کی علامت کے طور پر 7 ہزار 5 سو کھلاڑی اس مشعل کو اٹھائے، 2 ہزار 18 کلومیٹر کا سفر طے کریں گے۔اس شعلے سے 9 فروری کو کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں سرمائی کھیلوں کی مشعل روشن کی جائے گی۔کھیلوں کی تنتظمی کمیٹی نے امید ظاہر کی ہے کہ ریلی سے عوام میں جوش بڑھے گا ۔کیونکہ ماضی کی بہت سے اولمپک کھیلوں کے ٹکٹ، ان کی مشعل بردار ریلیوں کے بعد ڈرامائی طور پر زیادہ فروخت ہو۔