ملزم کے شاہانہ پروٹوکول پر کروڑوں روپے، عوام پر مہنگائی کے بم برسائے جارہے ہیں

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹرسے) جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی نے کہا کہ سپریم کورٹ سے نااہل اوراحتساب عدالتوں سے فردجرم عائد ہونے کے بعد بھی ایک ملزم کیلئے شاہانہ پروٹوکول اوراس کی رہائش گاہ پر کروڑوں خرچ کئے جارہے ہیں جبکہ عوام کے لئے ہرماہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے سمیت دیگرطریقوں سے مہنگائی بم گرایا جاتا ہے عوام کے صبرکا پیمانہ لبریزہورہا ہے اگر ن لیگ کی حکومت کی جانب سے عوام پر مسائل کے انبارلادنے کا سلسلہ بند نہ ہوا اورکرپٹ مافیا کا حقیقی احتساب ہوتا ہوا نظرنہ آیا تو خدانخواستہ غصے اوربے بسی کا لاوہ پھٹ سکتا ہے ، جماعت اسلامی اس ملک میں ایک پرامن انقلاب چاہتی ہے لیکن شریف خاندان کے ہاتھوں یرغمال حکومت اور کنگ پارٹی شاید جان بوجھ کرایسے حالات پیداکرناچاہتی ہے کہ عوام ان کے گریبان میں ہاتھ ڈال کر انھیں محلات سے باہرنکالے اور اپنے حقوق حاصل کرے بحریہ ٹائون و دیگرعلاقوں میں اجتماعات سے خطا ب ووفود سے گفتگو کرتے ہوئے امیرضلع نے کہاکہ عالمی منڈ ی میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہوتی ہیں جبکہ پاکستان کا کرپٹ مافیا اپنی عیاشیوں کا بوجھ عوام پر ڈالنے کیلئے ہردن نیا منی بجٹ مسلط کرتا ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ فی الفورواپس لیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن