تاجر برادری کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے: ہارون اختر

Nov 03, 2017

اسلام آباد (کامرس ڈیسک) وزیر اعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر نے کہا کہ تاجر برادری معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے اور وہ ان کے ٹیکس سے متعلقہ مسائل کو حل کرانے کی کوشش کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جس نے چیمبر کے صدر شیخ عامر وحید کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ وفد میں چیمبر کے سینئر نائب صدر محمد نوید، نائب صدر نثار احمد مرزا، خالد جاوید، طارق صادق، میاں اکرم فرید، زبیر احمد ملک، میاں شوکت مسعود، چوہدری وحید الدین، ظفر بختاوری، خالد اقبال ملک، مزمل صابری، محمد اعجاز عباسی اور ناصر قریشی شامل تھے۔ ہارون اخترنے کہا کہ چیمبر تاجر برادری کے اہم مسائل تحریری طور پر بھیجے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ وہ ان کو حل کرانے کی کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تمام چیمبرز آف کامرس اور ایسوسی ایشنزمتحد ہو کر اپنے مسائل کیلئے آواز اٹھائیں جس سے مثبت نتائج پیدا ہوں گے۔ 

مزیدخبریں