اسمارہ(آئی این پی)اریٹریا میں ایک مظاہرے کے دوران28 افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہو گئے۔متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔اپوزیشن کے مطابق یہ مظاہرین حکومت کی جانب سے مسلم برادری کے سکولوں کا انتظام سنبھالنے کی کوشش کے خلاف سڑکوں پر نکلے تھے۔ اریٹریا میں ایسائیاس آفیویرکی 1993 سے سربراہ مملکت کے عہدے پر فائز ہیں۔ اس ملک میں صحافیوں کو بہت ہی محدود حقوق حاصل ہیں۔ وہاں نہ تو انتخابات کرائے جاتے ہیں اور نہ ہی عوام مکمل آزادی کے ساتھ اپنے مذہبی عقائد پر عمل کر سکتے ہیں۔
اریٹریا میں مظاہرے ‘جھڑپوں میں 28 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی،متعدد گرفتار
Nov 03, 2017