افغان صوبوں پکتیکا‘ غزنی میں جھڑپیں‘ 20 طالبان‘ 2 پولیس اہلکار ہلاک

کابل (نوائے وقت رپورٹ‘ آن لائن) افغان صوبے پکتیکا اور غزنی میں افغان فورسز اور طالبان میں جھڑپیں ہوئیں‘ افغانستان حکام کے مطابق جھڑپوں میں 20 طالبان ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے‘ جھڑپوں میں دو پولیس اہلکار بھی مارے گئے۔ غزنی کے مشرقی ضلع میں پولیس سٹیشن کے قریب بم دھماکے میں 2 پولیس افسر اور بچہ زخمی ہوگئے۔ حکام نے الزام لگایا ہے طالبان نے نصب کیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن