اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلا رجحان‘انڈیکس معمولی کمی سے 40500 پر آگیا

Nov 03, 2017

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میںمعمولی اضافہ ریکارڈکیا گیا، کے ایس ای 100 انڈیکس 45.23پوائنٹس کے اضافے سے 40498.87 پوائنٹس پر بند ہوا، مارکیٹ سرمایہ میں2ارب87 کروڑ52 لاکھ98 ہزار196 روپے کا اضافہ رونماء ہواجبکہ تجارتی حجم میں14کروڑ63 لاکھ34 ہزار66 روپے کی مندی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خرید و فروخت میںایک لاکھ 35ہزار680 حصص کی کمی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو پی ایس ایکس میں معمولی اضافہ ریکارڈکیا گیااور کے ایس ای 100 انڈیکس 45.23پوائنٹس کے اضافے سے 40498.87پوائنٹس پر بند ہواجبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس میں83.31 پوائنٹس کی تیزی سے20597.71پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر 11 کروڑ65 لاکھ 56 ہزار240 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم6 ارب76 کروڑ12 لاکھ47 ہزار635 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل83 کھرب 88 ارب25 کروڑ60 لاکھ 10 ہزار566 روپے سے بڑھ کر 83 کھرب 91 ارب13 کروڑ13 لاکھ 8 ہزار762 روپے ہو گیا۔ 

مزیدخبریں