لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات اور ترجمان چودھری منظور نے کہا ہے کہ کرپشن کے ملزم کے ساتھ وی آئی پی سلوک کر کے نیب بے نقاب ہو گیا ہے۔شریف خاندان کا احتساب نہیں ڈرامہ چل رہا ہے۔نیب نے ملک میں دو قوانین نافذ کر رکھے ہیں۔شریف خاندان کا پہلے کبھی احتساب ہوا نہ اب ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن کو احاطہ عدالت گرفتار کرنے والے نیب کو نواز شریف کے معاملے میں کیا ہو گیا۔