ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے درمیان جھگڑہ نہیں قربتیں ہیں، سندھ حکومت کا بس چلے تو چوروں کو بچانے کیلئے نیب کا قانون ہی ختم کردیں :عارف علوی

تحریک انصاف سندھ کے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے انکشاف کیا ہے کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے درمیان جھگڑہ نہیں قربتیں ہیں. انہوں نے کہا کہ اگرنواز شریف کو رویو کا موقعہ ملا تو بھٹو کو بھی ملنا چاہیئے تھا، سندھ حکومت کا بس چلے تو چوروں کو بچانے کیلئے نیب کا قانون ہی ختم کردیں۔سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عارف علوی نے سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ میں پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے ڈر رہی ہے جس کی وجہ سے کارکنان کو ہراساں کرنے اور جلسوں کو ناکام بنانے جیسے ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ اوباوڑو کا جلسہ سندھ کا بڑا جلسہ ہوگا، جس میں عمران خان شریک ہوں گے، یہ اوباڑو جلسہ ہمارہ ساتواں جلسہ ہے اورہمارے تمام جلسوں کی طرح کامیاب رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ شرجیل میمن واپس آتاہے تو سونے کا تاج پہنایاجاتاہے اور نوازشریف کو وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہاہے، یہ کس طرح کی دوہری پالیسی ہے، اگرنواز شریف کو رویو کا موقعہ ملا تو بھٹو کو بھی ملنا چاہیئے تھا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا بس چلے تو چوروں کو بچانے کیلئے نیب کا قانون ہی ختم کردیں جبکہ آئی جی سندھ کو ہٹاکر پی پی حکومت الیکشن میں پولیس ریاست بناکر آئندہ انتخابات جیتنا چاہتی ہے۔ انہوں نے ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے حوالے سے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے درمیان جھگڑہ نہیں قربتیں ہیں، بھتہ لینے والے پی ایس پی میں شامل ہوکر پاک صاف ہوکر ایک ساتھ عوام میں آئیں گے، جبکہ سب کو پتہ ہے کہ کون لوگ بھتہ لیتے رہے جو اب صاف ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹر عارف لوی نے کینالوں پر تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے متاثرین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ کینالوں کے رہائشیوں کو غیرقانونی طور پر ہٹایا جارہا ہے، متبارل جگہ کے علاوہ کسی کو نہ ہٹایا جائے، پی ٹی آئی کینال رہائشیوں کو ہٹانے نہیں دے گی، جبکہ کینالوں سے امیروں کو نہیں غریبوں کو ہٹایا جارہاہے اگر ہٹانا ہے تو پی پی کے سینیٹر اسلام الدین کے ہوٹل کو ہٹایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن