لورالائی(روزی خان ) لورالائی کالج گروانڈ میں پولیس سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی نثار احمد خان تنولی تھے تقریب میںایس ایس پی برکت حسین کھوسہ، ایس ڈی پی او اے ایس پی عطااللہ الرحمن ترین ، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عبدالمجید قیصرانی دیگر پولیس آفیسران ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر محمد گل کاکڑ، گل دار علی وزیر، محمد اخلاص حمزہ زئی ،فقیر محمد جلالزئی،محمد انور خٹک ،بسم اللہ خان لونی،انجمن تاجران اورسیاسی پارٹیوں کے نمائندوں اور جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی فیسٹیول کا اختتامی فٹ بال میچ جو کہ شہید شاہ خالد فٹ بال کلب لورالائی اور عبدالخالق شہید فٹ بال کلب شیرانی کے درمیان کھیلا گیا جو کہ شاہ خالدشہید کلب لورالائی نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا تقریب سے ڈی آئی جی نثار احمد تنولی نے کہا آئی جی پولیس کی خصوصی ہدایت پر لورالائی ژوب رینج میں پولیس فیسٹیول کروایا گیا جسمیں مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا میںتمام پولیس منتظمین جنہوں نے فیسٹیول کروانے میں اپنا کردار ادا کیا انکو مبارکباد دیتا ہوں تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ورکر گل محمد کاکڑ نے اپنے خطاب میں کہا پولیس فیسٹیول کروانے پر آئی پولیس بلوچستان اور ڈی آئی جی ژوب رینج کو پولیس فیسٹیول کے انعقاد پر انکو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اس سپورٹس فیسٹیول میں ژوب ریجن کے اضلاع لورالائی،قلعہ سیف اللہ ،شیرانی،ژوب،دکی ،موسی خیل،بارکھان کے پولیس ملازمین کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھاآخر میں مہمان خصوصی ڈی آئی جی ژوب ریجن نثار احمد خان تنولی نے ونر اور رنر ٹیموں کو ٹرافیاں دیں اور دیگر اچھی کارکردگی کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹورنامنٹ کمیٹی کے افراد کو بھی انعامات دئیے گئے ۔