سندھ کے گیارہ سو سے زائد یوسی سیکریٹریز کو حکومت پنجاب کی طرح گریڈ 14دیا جائے، نصیر الدین

کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سیدذوالفقارشاہ ،جنرل سیکریٹری نصیر الدین ہمایوں ملک نے وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صوبہ سندھ میں کا م کرنے والے گیارہ سو سے زائد یوسیز سیکریٹریز کو گریڈ 7سے گریڈ 14میں اپ گریڈ کرکے انہیں انکا جائز اور قانونی حق دیں ۔جیساکہ حکومت پنجاب اور کے پی کے میں یوسیز سیکریٹریز کو اپ گریڈ کیا گیا یہ امتیازی سلوک ختم کرکے یکساں گریڈ دیئے جائیں ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے مقامی چینل کی بلدیاتی خبروں میں انٹرویوں کے درمیان کیا ۔انہوں نے ملک بھر میں یکساں بلدیاتی نظام قائم کرکے سنگل لائن ٹرانسفر کے ذریعے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے ۔یکساں بلدیاتی نظام کے نفاذ کے لیے ملک بھر میں ریفرنڈم کے ذریعے عوامی رائے لی جائے اور قومی اسمبلی وسینیٹ سے اس سلسلے میں بل بھی منظورکیا جائے ۔

ای پیپر دی نیشن