نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز‘ 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان

لاہور(آئی این پی)پاکستان کر کٹ بورڈ(پی سی بی)کی سلیکشن کمیٹی نے نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیرپز کیلئے پاکستان کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ سینئر اور تجربہ کا آل رائونڈر محمد حفیظ اور آل رائونڈرعماد وسیم کی قومی ون ڈے ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں انجرڈ ہونے والے امام الحق کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی،دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ون ڈے 7نومبر کو شیخ زید کر کٹ سٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی سلیکشن کمیٹی نے کپتان سرفراز احمد اور کوچ مکی ارتھر سے مشاورت کے بعد کیویز کیخلاف 3ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کریں گے جب کہ،محمد حفیظ ،عماد وسیم اور جنید خان کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔15رکنی قومی اسکواڈ میں فخر زمان، محمد حفیظ ، امام الحق، بابر اعظم، شعیب ملک، آصف علی ، حارث
سہیل، شاداب خان، عماد وسیم، فہیم اشرف، حسن علی، جنید خان ، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شنواری شامل ہیں۔یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین3،3میچوں پر مشتمل ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز بھی کھیلی جائیگی۔پہلا ون ڈے 7نومبر کو ابو ظہبی،دوسرا ون ڈے9نومبر ،تیسرا اور آخری ون ڈے11نومبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز16نومبر سے ابوظہبی میں شروع ہو گی،دوسرا ٹیسٹ24نومبر کو دبئی ،تیسرا اور آخری ٹیسٹ3دسمبر سے دبئی میں کھیلا جائیگا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...