بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی

Nov 03, 2018

کراچی (اسپورٹس رپورٹر)او جی ڈی سی ایل کے سابق چیئرمین پرنس عمراحمد زئی نے کہا ہے کہ ماضی میں بھی عالمی اسکواش میں پاکستانی کھلاڑیوں نے کئی دہائیوں تک راج کیا، انشاء اللہ ایک بار پھر وہ مقام حاصل کیا جائے گا، بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ یہاں کے کھلاڑیوں کو ا?گے بڑھنے کی ایک نئی راہ کھولے گی، بلوچستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہیبس انہیں ا?گے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہمارا فرض ہے، نوجوانوں کو منشیات اور بری لت سے نکال کر مثبت سرگرمیوں کا حصہ بنائیں گے، جس کیلئے ا?ئی جی ایف سی اور فورسز کے دیگر اداروں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہمیں کوئٹہ میں انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کے انعقاد کیلئے بھرپور مدد و تعاون فراہم کیا۔اس بات کا اظہار انہوں نے بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ا?ئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم، بلوچستان اسکواش ایسو ی ایشن کے سیکرٹری محمد ارشد، بلوچستان ویمن یونیورسٹی کی وی سی رخسانہ جبیں، ا?ئی ٹی یونیورسٹی کے احمد فاروق، بلوچستان یونیورسٹی کے وائس چانسلر جاوید اقبال، سول و عسکری کے اعلی حکام اور دیگر موجود تھے۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد عمر نے انجام دیئے۔ ٹاپ پاکستانی اسکواش کھلاڑی فرحان محبوب نے کہا ہے کہ بلوچستان محبت کر نے والوں کی سر زمین ہے چار ملکی بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش ایونٹ کو ئٹہ میں انعقاد ثابت کرے گا کہ یہاں کے لوگ امن کی داعی ہیں چیمپئن شپ سے صوبیکے باصلاحیت کھلاڑیوں کو ا?گے ا?نے کا موقع ملے گا، اس۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں انٹرنیشنل اسکوائش ایونٹ دنیا کو ثابت کرنا ہے کہ بلوچستان کی سرزمین محبت کرنے والوں کی سرزمین ہے ہم یہاں کھیلوں کو فروع دینے اور اسکوائش کو پروان چڑھانے ا?ئے ہے ایہ چمپئین شب تاریح رقم کر ے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اسٹار زرک جہاں خان نے کہا کہ بلوچستان انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ یہاں کے نوجوانوں کیلئے ایک شاندار تحفہ ہوگا، بلوچستان کی سرزمین نے ہر میدان میں بے تحاشہ ہیروز فراہم کئے ہیں۔ خاص طور پر اسکواش، فٹ بال، کرکٹ، ہاکی، باکسنگ اور دیگر کھیلوں میں یہاں کھلاڑیوں نے نہ صرف صوبے بلکہ اپنے ملک پاکستان کا نام عالمی سطح پر بلند کیا۔واضح رہے چیمپئن شپ کا ا?غاز ہفتہ 3 نومبر سے ایوب اسٹیڈیم اسکواش کمپلکس میں ہوگا جو 7 نومبر تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ میںچار ممالک انگلینڈ کے ڈیکلن جیمز، میکسیکو کے سیسر سالاسار،ملائشیا کے نافزوان عدنان اور ہانگ کانگ کے لیوہائو شامل ہیں جبکہ پاکستان کے شاہ جہان خان، فرحان محبوب، احسن ایازاور عبدالمالک شامل ہیں۔

مزیدخبریں