غزہ (نوائے وقت رپورٹ) غزہ میں گزشتہ روز ہفتہ وار مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 87 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ مظاہروں میں 7ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ مظاہروں کی مانیٹرنگ کیلئے مصر کا سکیورٹی وفد بھی موقع پر پہنچ گیا۔ حماس کا کہنا ہے غزہ کی ناکہ بندی ختم ہونے تک مارچ جاری رہے گا۔فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کی پٹی میں ایک عسکری پریڈ کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ کا رکن شہید ہوگیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں القسام کی ایک عسکری پریڈ کے دوران زور دار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 39 سالہ دائود روزق عید جنید شہید ہوگیا۔ ادھر القسام بریگیڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دائود جنید کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔ محمد شکری سینئر فلسطینی صحافی صدر محمود عباس کے زیرانتظام جیل سے رہائی کے بعد گھر پہنچ گئے۔
غزہ: اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، 87فلسطینی مظاہرین زخمی
Nov 03, 2018