دبئی(آئی این پی) راہول ڈریوڈ آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والے بھارت کے پانچویں کرکٹر بن گئے۔سابق بھارتی کرکٹر راہول ڈریوڈ آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والے بھارت کے پانچویں کرکٹر بن گئے۔ ان سے قبل بشن سنگھ بیدی، کپیل دیو، سنیل گاوسکر اور انیل کمبلے یہ اعزاز حاصل کرچکے ہیں۔آئی سی سی نے انھیں ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد دی جبکہ سابق کپتان سنیل گاوسکر نے خصوصی فریم شدہ کیپ سے نوازا۔