پانی کے باکفایت استعمال کیلئے کاشتکاروں کو ہرممکن سہولت فراہم کر رہے ہیں : نعمان لنگڑیال

ملتان ( نامہ نگار خصوصی ) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں سے ہے جہاں دستیاب پانی کا ایک ایک قطرہ بچانا از حد ضروری ہے ۔پانی کا بحران ہمارے ملک میں شدت اختیار کر سکتا ہے۔پاکستان میں دستیاب پانی کا 93 فیصد زرعی مقاصد جبکہ7 فیصد روزمرہ استعمال میں آتا ہے۔وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے بتایا کہ زرعی استعمال کیلئے دستیاب پانی کے باکفایت استعمال کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کاشتکاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کر رہا ہے۔اس ضمن میں 67 ارب روپے کی مالیت سے جاری پراجیکٹ کے تحت کاشتکاروں کو سبسڈی کے تحت ڈرپ و سپرنکلر نظام آبپاشی کی تنصیب کی جارہی ہے اور آبپاش کھالہ جات کو پختہ کیا جارہا ہے تاکہ پانی کے ضیاع میں کمی واقع ہو۔روائتی طریقہ آبپاشی میں پانی ضائع ہونے کے ساتھ مناسب وقت پر فصل کو دستیاب نہیں ہوتا جبکہ ڈرپ اریگیشن سسٹم سے پانی کی درست فراہمی تمام پودوں کو ایک ہی وقت پر ہو جاتی ہے محکمہ زراعت ڈرپ اریگیشن سسٹم لگانے پر 60فیصد سبسڈی فراہم کر رہی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن