سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان برقرار‘ 100 انڈیکس 287.99 پوائنٹس کے اضافے سے 42004.09 پر بند

Nov 03, 2018

کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں تیزی کا رجحان برقرار رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 287.99 پوائنٹس کے اضافے سے 42004.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ سرمایہ میں 44 ارب 31 کروڑ 73 لاکھ 43 ہزار 590 روپے کا اضافہ ہوا جبکہ تجارتی حجم میں بھی3ارب 94 کروڑ 49 لاکھ 93 ہزار 732 روپے کی تیزی رہی۔ اسی طرح خرید و فروخت میں 4 کروڑ 72 لاکھ 65 ہزار 290 حصص کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے پانچویں روز جمعہ کو پاکستان سٹاک ایکسچینج میںوزیر اعظم عمران خان کا دورہ چین اور اس کے نتیجے میں 6 ارب ڈالر کی ممکنہ امداد اور 3 ارب ڈالراضافہ رقم ملنے کے باعث حصص کی خرید و فروخت میں تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 42000 پوائنٹس کی بالائی حد عبور کرتے ہوئے 287.99 پوائنٹس کے اضافے سے 42004.09 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 136.79 پوائنٹس کی تیزی سے 20270.02 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 156.32 پوائنٹس کا اضافہ رونماء ہوا جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 261.86 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 196.74 پوائنٹس کے اضافے سے 14656.32 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 322.29 پوائنٹس کی مندی سے 20088.09 پوائنٹس پر بند ہوا۔پی ایس ایکس -کے ایم آئی 57.37 پوائنٹس کی تیزی سے 20606.49 پوائنٹس پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 377 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 253 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 107 کمپنیوں کے حصص کے بھائو میں مندی اور 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مزیدخبریں