انتشار کی وجہ عمران کی غیرذمہ دارانہ تقریر ہے:مرزا جاوید

رائے ونڈ (نامہ نگار)مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے محمد مرزا جاوید نے کہا کہ ملک میں مذہبی انتشار کی وجہ وزیر اعظم عمران خان کی جذباتی اور غیر ذمہ دارانہ تقریر ہے ، مذہبی جماعتوں کے سربراہان سے مذاکرات کرکے دھرنوں اور ہڑتالوں کو ختم کرنے کی کوشش کرنا چاہئے ،انہوں نے کہا کہ دھرنوں کی پیداوار حکومت کو بہت جلد پتہ چل گیا ہے کہ دھرنے ملکی معیشت کیلئے کس حد تک نقصان دہ ہوتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کارڈ نوازشریف کیخلاف کھیلا تھا ،وہی کارڈ قدرت نے اس کے خلاف کھیلاہے ،جیسی کرنی ویسی بھرنی ہوگی ۔

ای پیپر دی نیشن