اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی+ این این آئی) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ، پاکستان کو چین سے بڑا اقتصادی پیکج ملنے کا امکان ہے، قوم کو جلد خوشخبری ملے گی، وزیراعظم کے دورہ چین سے اقتصادی مشکلات کم ہوں گی، جمعہ کو صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم کی چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کامیاب رہی، وزیراعظم ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کےلئے کوشش کر رہے ہیں۔ وزیراعظم کا دورہ چین تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ کوشش ہوگی آئین و قانون کے مطابق مسئلہ حل ہو، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرانا ہماری ذمہ داری ہے۔جمعہ کو مزار قائد پرحاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا کہقوم کے بانی کے مزارپر آکر روحانی خوشی ملتی ہے۔قائد نے جو خواب دیکھاتھااس کو پوراکرینگے۔پاکستان کو خوشحال بنائینگے۔مزارقائدانتظامیہ سے بھی اجلاس ہوگا۔مزارپر آنے والوں کی سہولیات کا جائزہ لینگے۔میوزیم کو زید بہتر بنایا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ تعلیم پر وفاق اورصوبوں میں کوئی اختلاف نہیں۔تعلیم کی بہتری کے لئے مل کر کم کرینگے۔بارہ نومبر کو چاروں صوبوں سے مشترکہ سلیبس بنانے اوردیگرمعاملات پر مشاورت ہوگی۔ملک میں یکساں تعلیمی نظام رائج کرینگے۔پرائیوٹ اسکولوں میں الگ اور سرکاری میں دوسرانظام رائج ہے۔ وزیراعظم کی ہمشیرہ کے خلاف اگر کوئی شکایت ہے تحقیقات ہونی چاہئے۔ دریں اثناءفواد چودھری نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر امان اللہ کنرانی اور دیگر عہدیداروں کو مبارکباد دی۔ اپنے تہنیتی پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات نے کہا کہ وکلاءنے ملک میں جمہوریت کی مضبوطی اور جمہوری روایات کے فروغ میں قابل فخر کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے نومنتخب عہدیداران آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔
فواد چودھری/ملاقات