تحریک انصاف کی حکومت ختم نبوت کے عقیدے پر غیرمتزلزل ایمان رکھتی ہے اور ختم نبوت ہمارے ایمان میں شامل ہے عثمان بزدار

لاہور (خبرنگار) وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زےر صدارت اجلاس میں پنجاب بھر مےںامن وامان کی صورتحال کا جائزہ لےا گےا اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کےلئے ہرممکن اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کےاگےا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ پرامن فضا یقینی بنانا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ صوبے مےں امن و امان کا قیام اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے ہر ضروری قدم اٹھاےا جارہا ہے۔ وزےراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ قانون کی عملداری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے، تحریک انصاف کی حکومت ختم نبوت کے عقیدے پر غیرمتزلزل ایمان رکھتی ہے اور ختم نبوت ہمارے ایمان میں شامل ہے۔ قومی ےکجہتی اوراتحاد کو فروغ دےنے کی جتنی ضرورت اب ہے پہلے کبھی نہ تھی، لہٰذا ہم سب کو قومی ےکجہتی اورقومی اتحادکو فروغ کےلئے اپنا موثر کردار جاری رکھنا ہے۔ ہم پاکستان کی بہتری کی سوچ لے کر آگے چل رہے ہیں۔ عثمان بزدار کی زےر صدارت ایک اور اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے امور اور کارکردگی کا جائزہ لےا گےا۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ سپےڈو بسوں کا دائرہ کار جنوبی پنجاب کے دےگر شہروں تک بڑھاےا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ لودھراں، بہاولپورکی طرز پر ڈےرہ غازی خان، کوٹ ادو، ملتان، مظفرگڑھ اور تونسہ مےں سپےڈو بسےں چلانے کا جائزہ لےا جائے اور محکمہ ٹرانسپورٹ اس ضمن مےں فزےبلٹی رپورٹ تےار کر کے جلد پےش کرے۔ لاہور میں چلنے والی سپیڈو بسوں میں مسافروں کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے تجاویز کا جائزہ لیا گیا-اجلاس میں تجویز دی گئی کہ لاہور مےں چلنے والی سپےڈو بسوں مےں کارڈ کے بغےر بھی مسافروں کو سفر کی اجازت دی جائے او رکرایہ بس میں سوار ہونے کے بعد وصول کیا جائے۔ فےصل آباد مےں جدےد بسےں چلانے کے لئے اقدامات پرکام کا آغاز کےا جائے۔ عثمان بزدار نے مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و ستم کے حالیہ واقعات کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے صحافی عبدالرﺅف چودھری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
عثمان بزدار

ای پیپر دی نیشن