مالدیپ کے سابق صد ر محمد نشید دو سالہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

Nov 03, 2018

مالے (اے پی پی) مالدیپ کے پہلے منتخب صدر محمد نشید 2برس سے زائد عرصہ جلاوطنی میں گزارنے کے بعد وطن واپس لوٹ گئے۔ 2015 میں انہیں ایک اعلیٰ جج کو گرفتار کرنے کے الزام میں13برس قید سزا سنائی گئی تھی، جس کے بعد وہ فرار ہو کر سری لنکا پہنچ گئے تھے اور سیاسی پناہ حاصل کر لی تھی۔ اس مقدمے کو غیر شفاف قرار دے کر عالمی برادری نے اس پر تنقید کی تھی۔ مالدیپ میں حالیہ انتخابات میں یامین عبدالقیوم کی شکست کے بعد نشید مالدیپ کے دارالحکومت مالے پہنچ گئے۔

مزیدخبریں