امریکی سرزمین پر پیدا ہونے وا لے بچے کو خود بخود شہریت نہیں ملنی چاہیے: ٹرمپ

واشنگٹن (این این آئی)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ امریکی سرزمین پر پیدا ہونے والے کسی بچے کو خود بخود امریکی شہریت نہیں ملنی چاہیے کیوں کہ ایسا صرف امریکہ میں ہوتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک انٹرویو میں امریکی صدر نے مطالبہ کیا امریکی سرزمین میں پیدا ہونے والے کسی بھی بچے کو خود بہ خود امریکی شہریت کا اہل قرار دینے سے متعلق ضوابط تبدیل ہونا چاہئیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس انداز کا ضابطہ امریکہ کے علاوہ کہیں رائج نہیں ہے۔ ضوابط کے مطابق امریکی سرزمین پر پیدا ہونے والا وہ بچہ بھی امریکی شہری ہے، جس کے والدین امریکی شہری نہ ہوں اور وہ بھی جس کے والدین غیرقانونی طور پر امریکہ میں مقیم ہوں۔ صدر ٹرمپ امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ کا ملک دنیا کا واحد ملک ہیں، جہاں کوئی شخص آتا ہے اور اس کا یہاں ایک بچہ پیدا ہوتا ہے اور وہ بچہ امریکی شہری ہوتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن