چیف جسٹس کی عدالت کے باہر ڈی جی ایف آئی اے اور عمران کے وکیل کی 20 منٹ تک الگ بیٹھ کر سرگوشیاں

Nov 03, 2018

اسلام آباد (محمد اعظم گِل) سپریم کورٹ چیف جسٹس ثاقب نثار کی عدالت کے باہر ڈی جی ایف آئی اے اور عمران خان کے وکیل 20 منٹ سے زائد الگ سے کونے میں بیٹھ کر سرگوشیاں کرتے رہے۔ جمعہ کے روز کمرہ عدالت نمبر ایک جس میں چیف جسٹس ثاقب نثار مقدمات کی سماعت کررہے تھے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن اصغر خان عملدرآمد کیس میں بنچ میں پیش ہوئے اور اسکے بعد جب کمرہ عدالت سے باہر آئے تو بابر اعوان جو کہ عمران خان کے وکیل ہیں ان سے سرراہ ملاقات ہوگئی۔ پہلے تو ادھر ہی کھڑے سلام و دعا کے بعد تبادلہ خیال ہوتا رہا لیکن پھر کچھ ہی دیر بعد ڈی جی ایف آئی اے اور وزیراعظم عمران خان کے وکیل الگ سے ایک کونے میں جا کر بیٹھ گئے۔ تقریباً ساڑھے دس بجے سے شروع ہونے والی یہ کارنر میٹنگ نما یہ سنجیدہ گفتگو دس بجکر 53 منٹ تک جاری رہی اسی دوران ڈی جی ایف آئی اے نے ایک سگریٹ سلگایا اور کش لگاتے رہے اور بارہا اپنے بائیں ہاتھ پہ باندھی گھڑی کی طرف بھی دیکھتے رہے۔ جب عمران خان کے وکیل اٹھ کر چلے گئے۔ اسی اثناءمیں ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیئر رضوی بھی ڈی جی ایف آئی اے کے پاس آئے اور اس ملاقات کے حوالے سے مسکرا کر کچھ کہا اور پھر ساتھ دوسری قطار میں پڑی نشست پر بیٹھ گئے۔
سرگوشیاں

مزیدخبریں