پنجاب: 4 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن 2 سینئر سول ججز کے تبادلے

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے ضلعی عدلیہ کے چھ ججز کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے۔ ان میں چار ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جبکہ دو سینئر سول جج شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججوں میں راﺅ عبد الجبار خان کو لاہور سے گوجرانوالہ، صفدر سلیم شاہد کو گوجرانوالہ سے لاہور، راجہ پرویز اختر کو لاہور سے چنیوٹ اور پرویز اسماعیل کو چنیوٹ سے لاہور جبکہ سینئر سول جج میں مقصود احمد قریشی کو راولپنڈی سے نارووال اور خرم سلیم مرزا کو نارووال سے راولپنڈی تبدیل کیا گیا ہے۔
ججز/تبادلے

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...