نواز شریف‘ مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی رہائی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کی رہائی کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی ہے کیس کی سماعت 6 نومبر کو گی۔ اس حوالے سے کیس کی فریقین کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ چیف جسٹس مےاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔کیس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، نیب کو نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔
اپیل/ مقرر

ای پیپر دی نیشن