ٹانک میں پاک فوج اور قبائلی عمائدین کا گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا

ٹانک (نوائے وقت نیوز) ٹانک میں پاک فوج اور قبائلی عمائدین کا گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا۔ جرگہ میں بیرونی قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے آپس میں رابطے تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ ٹانک کے گا¶ں کوٹ کئی میں پاک فوج اورقبائلی عمائدین کا گرینڈ جرگہ منعقد کیا گیا۔ 28 بریگیڈکمانڈنٹ بریگیڈئیر امجد عزیز نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے۔ علاقے میں امن قائم کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بیرونی قوتیں امن کوخراب کرنے کے لئے دیگر حربے استعمال کر رہی ہیں۔ تمام سٹیک ہولڈرز بیرونی قوتوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لئے رابطے تیز کریں۔ بریگیڈئیر امجد عزیز نے کہا کہ پہلے بھی قربانیاں دیں، آئندہ بھی ملکی سالمیت کی بقاءکے لئے قربانی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ کسی بیرونی قوت کو پاکستان سے مزید کھیلنے کا موقع نہیں دینگے۔ اس موقع پر پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور قبائلی عمائدین نے آپس میں رابطے تیز کرنے پر اتفاق کیا۔
جرگہ

ای پیپر دی نیشن