پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ‘نیوی نے اشرف شوگر ملز کو شکست دے دی

Nov 03, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس ) پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں نیوی نے اشرف شوگر ملز کو 1-3 سے شکست دیدی۔ نیوی نے 7 ویں منٹ میں ہی برتری حاصل کر لی جب عبدالرحمن نے بال کو جال کی راہ دکھائی۔اشرف شوگر ملز نے 6 منٹ بعد ہی جہاں زیب نے گول داغ کر مقابلہ برابر کردیا۔نیوی نے اچھی مووز کا سلسلہ جاری رکھا۔ حافظ حسان فیاض نے 33 ویں اور پھر 40 ویں منٹ میں حریف کے دفاع میں شگاف ڈالتے ہوئے سکور 1-3 کردیا۔دوسرے ہاف میں اشرف شوگر ملز نے دفاعی حکمت عملی اختیار کی جس کی وجہ سے نیوی کے فارورڈز تابڑ توڑ حملوں کے باوجود گول نہ کر پائے۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز اور بلوچ کلب کا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، دونوں ہاف میں ٹیموں کو گول کرنے کے سنہری موقع ملے لیکن بے کار گئے۔

مزیدخبریں