لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے عالمی کپ ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے تربیتی کیمپ کے شیڈول میں تبدیلی کر ہے۔ کیمپ 2 نومبر کی بجائے اب 5 نومبر کو شروع ہوگا۔ قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ حسن سردار نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ قومی کھیل کو فنڈز کی اشد ضرورت ہے اگر فنڈز بروقت فراہم نہ کیے گئے تو بھارت میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہوگی۔ فنڈز نہیں ملنے تو پاکستان ٹیم کو بھارت بھی نہیں جانا چاہیے۔ عمان میں بھی پاکستان ٹیم کو فنڈز کی عدم دستیابی پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔