لاہور (سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس)عامر خان پاکستان باکسنگ لیگ‘ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کے نام پر باکسنگ لیگ کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔ اس حوالے سے برطانوی باکسر عامر خان نے لیگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کی جس میں لیگ کی تیاریوں کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ لیگ آئندہ برس مارچ میں ہوگی جس میں پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک کے باکسرز شریک ہوں گے۔