وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب سے ملاقات،علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال

Nov 03, 2018 | 09:51

ویب ڈیسک

 وزیراعظم عمران خان کی چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے ملاقات ہوئی، جس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ چین کے  عظیم عوامی  ہال میں ہونے والی خیرمقدمی تقریب  منعقدہوئی ،جہاں وزیراعظم عمران خان   کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا ،وزیراعظم ہائوس آمد پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے ،وزیراعظم عمران خان نے چینی ہیروز کی یادگار پر پھول بھی چڑھائے، ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیراعظم   لی کی چیانگ  سے  ملاقات کی ، دونوں رہنمائوں نے گرمجوشی سے مصافحہ کیا، پاکستانی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی اور وزیر خزانہ اسد عمر شامل بھی تھے۔دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات کے بعد پاکستان اور چین کے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے   مذاکرات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون اور تعلقات کو بڑھانے کے امور پر بات چیت ہوئی ،دونوں ملکوں کے درمیان معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے، مذاکرات میں سی پیک، اسٹریٹجک پارٹنر شپ کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیا گیا۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی تیانمن اسکوائر آمد کے موقع پر چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ اور ان کی کابینہ ارکان نے عمران خان کا استقبال کیا۔وزیراعظم عمران خان نے پیپلز ہیروز کی یادگار پر پھول چڑھائے جبکہ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔واضح رہے کہ وزیراعظم 5 روزہ دورے پر یکم نومبر کو چین پہنچے تھے، وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد عمران خان کا چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔وزیراعظم کی آج چین کے سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات بھی طے ہے۔4 نومبر کو وزیراعظم سینٹرل پارٹی اسکول میں خطاب کے بعد شنگھائی روانہ ہوں گے، جہاں وہ چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کریں گے۔چین کے صدر 4 نومبر کو امپورٹ ایکسپو میں شریک رہنماں کے اعزاز میں ضیافت دیں گے۔وزیراعظم عمران خان 5 نومبر کو شنگھائی میں ویت نام کے وزیراعظم سے ملاقات کریں گے جبکہ اسی روز وہ شنگھائی کی مقامی قیادت سے ملاقات اور پاکستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے اور پھر وطن واپس روانہ ہوں گے۔

مزیدخبریں