تھر: غذائی قلت اور وائرل انفکیشن سے مزید8 بچے جاں بحق، 12 مہینوں کے دوران بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 534 تک پہنچ گئی

سندھ کے ضلع تھرپارکر میں غذائی قلت اور وائرل انفکیشن کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے دوران کم ازکم 8 نوزائیدہ بچے جاں بحق ہوگئے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ضلع تھرپارکر کے مختلف ہسپتالوں میں بچوں کی ہلاکتیں ہوئیں۔تمام بچوں کو دور دراز علاقوں سے مٹھی کے سول اسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا جہاں وہ جاں بر نہ ہوسکے۔اسپتال کے ڈی ایچ او نے بتایا کہ صرف مٹھی سول اسپتال میں غذائی قلت اور وائرل انفیکشن کے نتیجے میں گزشتہ 12 مہینوں کے دوران بچوں کی ہلاکتوں کی تعداد 534 تک پہنچ چکی ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق جو نوزائیدہ بچے اسپتال میں دم توڑ گئے وہ تمام غذائی کمی کا شکار تھے۔انہوں نے دعوی کیا کہ تھر میں دیگر مسائل کے علاوہ کم عمری میں شادی نوزائیدہ بچوں کی ہلاکت کی بڑی وجہ ہے۔متاثرہ بچوں کے والدین نے شکایت کی کہ ان کے پسماندہ علاقوں میں اب طبی سہولیات میسر نہیں ہیں جس کے باعث انہیں اپنے بیمار نوزائیدہ بچوں کے ہمراہ طویل سفر کرکے مٹھی اسپتال آنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نازک صورتحال کے باوجود دیہاتوں میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں کیا جارہا اور لوگ مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر تھر محمد آصف جمیل شیخ نے کہا کہ ڈا یونیورسٹی کراچی کے تعاون سے مٹھی اور اسلام کوٹ میں تھری عوام کے لیے طبی کیمپ لگائے جائیں گے۔انہوں نے دعوی کیا کہ تھر کے خطے میں حالات کی قابو میں ہیں لیکن میڈیا کو چاہیے کہ وہ مثبت انداز میں رپورٹنگ کرے تاکہ مسائل کے حل کے لیے مجموعی کوششیں کی جائے

ای پیپر دی نیشن