لاہور( لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی شنیلاروت نے کہاہے کہ آزادی مارچ والے ملکی معیشت کو پٹری سے اتارنا چاہتے ہیں، اپوزیشن تعصب کی عینک اتارے گی تو اسے تنزلی سے ترقی کی طرف جاتا ہوا پاکستان نظر آئے گا، آئی سی یو میں پڑی معیشت کو ایک سال کے عرصے میں سنبھالا دینا حکومت کی بڑی کامیابی ہے،عوام اپوزیشن کے انتشار پر مبنی پروگرام سے لا تعلق ہیں۔موجودہ حکومت سب سے پہلے چور راستے بند کررہی ہے جس سے معیشت کو تقویت ملے گی۔
آزادی مارچ والے ملکی معیشت کو پٹری سے اتارنا چاہتے ہیں:شنیلاروت
Nov 03, 2019