اسلام آباد (نمائندہ نو ائے وقت) اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اسلام آباد ہائی کورٹ کا عدالت عالیہ کے مختلف شعبو ںکا اچانک دورہ کیااورملازمین سے ملاقات کی جبکہ انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا ۔چیف جسٹس نے ہائیکورٹ کیفے ٹیٹریاکابھی معائنہ کیااوراشیائے خوردونوش کے علاوہ وکلاء وسائلین کو دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کیفے ٹیریامیں موجودوکلاء اورسائلین سے بھی ملاقات کی اورمسائل دریافت کیے۔چیف جسٹس نے مختلف شعبوں کے دورہ کے دوران ملازمین کو سائلین کی سہولیات کیلئے تمام تراقدامات یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ہائیکورٹ ریکارڈروم کا بھی جائزہ لیا۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سائلین عدالتوں میں حصول انصاف کے لیے آتے ہیں عدالت اور سٹاف کا کام ہے آئین و قانون کے مطابق ان کی ہرممکن داد رسی کی جائے ۔