نئی دہلی (اے پی پی) بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بجلی گرنے کے واقعات ریاست کے اکولا، امراوتی اور نندد علاقوں میں پیش آئے جن میں 10 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ بھارت میں ہر سال کم ازکم 2 ہزار افراد بجلی گرنے سے ہلاک ہوتے ہیں۔