لندن (اے پی پی) پاکستان کے ہائی کمشنر نفیس ذکریا نے لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں ایک اجتماع سے خطاب میں کہا کہ عالمی برادری خاص طور پر سول سوسائٹی کے ارکان، میڈیا اور پارلیمنٹیرینز نے مقبوضہ کشمیر میں حالات معمول پر ہونے کے بھارتی دعوئوںکو رد کر دیا ہے۔ اس موقع پر کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے ایک تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ بھارت میں 1984میں اس وقت کی وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کے بعد ملک بھر میں ہندوئوں کے ہاتھوں سکھوں کے وحشیانہ قتل عام کو 35برس مکمل ہونے پر جنیوا میں ہزاروں سکھوں اور کشمیریوں نے پنجاب اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف زبردست احتجاجی مارچ کیا۔
عالمی برادری، میڈیا نے کشمیر میں حالات معمول پر لانے کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا: پاکستانی ہائی کمشنر
Nov 03, 2019