برسلز (اے پی پی) کرسٹائن لگارڈے نے یورپی مرکزی بینک کی صدارت سنبھال لی ہے۔ انہوں نے اٹلی کے ماریو دراگی کی جگہ یہ ذمہ داری سنبھالی ہے۔ سابق فرانسیسی وزیر خزانہ اور انٹرنیشل مانیٹری فنڈ کی چیف لگارڈے یہ پوزیشن سنبھالنے والی پہلی خاتون ہیں۔ لگارڈے کے سامنے اقتصادی سست روی اور ای سی بی کی گورننگ کونسل میں تقسیم سے نمٹنے جیسے چیلنجز ہیں۔
کرسٹائن لگارڈے یورپی مرکزی بینک کی نئی سربراہ
Nov 03, 2019