نارتھ سائونڈ (اے پی پی)ویسٹ انڈیز ویمن نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بھارت ویمن کو اعصاب شکن مقابلے کے بعد ایک رن سے ہرا دیا، بھارتی ٹیم 226 رنز کا ہدف حاصل نہ کر سکی، سٹیفنی ٹیلر کو 94 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ نارتھ سائونڈ میں ویسٹ انڈیز ویمن نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 225 رنز بنائے، کپتان سٹیفنی ٹیلر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 94 رنز بنائے، نتاشہ میکلین 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ دیپتی شرما اور شیکھا پانڈے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ بھارتی ٹیم 224 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، پریا پونیا نے 75 رنز کی اننگز کھیلی ۔
پہلاخواتین ون ڈے :ویسٹ انڈیزنے بھارتی تکبرخاک میں ملادیا
Nov 03, 2019