ورلڈ سنوکر اسرائیلی کیوئسٹ چاروں نشانے چت، آصف کی لگاتار چوتھی فتح

لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس)ترکی میں جاری انٹرنیشنل بلیئرڈز اینڈ سنوکر فیڈریشن (آئی بی ایس ایف) ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے نمبر ون محمد آصف نے مسلسل چوتھا میچ جیت لیا۔ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ترکی کے شہر انتالیہ میں جاری ہے، چیمپئن شپ کے گروپ سی میں پاکستان کے محمد آصف کا مقابلہ اسرائیل کے ڈینیئل رینڈ سے تھا۔پاکستانی ٹاپ کیوئسٹ نے اسرائیل کے پلیئر کو مکمل آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 0-4 سے کامیابی اپنے نام کی جبکہ ان کی کامیابی کا سکور 13-88، 25-59، 19-75، اور 36-72 رہا۔دوسرے پاکستانی کھلاڑی مبشر رضا نے بھی گروپ بی میں اپنا دوسرا میچ جیت لیا، انہوں نے تین ففٹی پلس بریکس کھیلتے ہوئے منگولیا کے بولورکھو ایرڈین کو 0-4 سے شکست دی۔پاکستان نمبر 5 مبشر رضا کی جیت کا سکور 14-64، 0-92، 6-71 اور 1-91 رہا۔ پچھلے دو میچز میں آخری فیصلہ کن فریم کی شکست کے بعد ذوالفقار قادر نے بالآخر اپنا پہلا میچ جیت لیا۔انہوں نے ویلز کے ڈیوڈ ڈانو وان کو 1-4 سے شکست دی۔ ڈیوڈ نے پہلا فریم 32-63 سے جیتا لیکن اس کے بعد ذوالفقار قادر نے شاندار کم بیک کیا اور چاروں فریمز میں بھرپور کیو کنٹرول کامظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی اپنے نام کرلی۔

ای پیپر دی نیشن