پی ایس ایل 2020 کے ڈرافٹ کے پہلے راؤنڈ کا پک آرڈر آج طے ہو گا

Nov 03, 2019

لاہور( سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس) ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کے ڈرافٹ کے پہلے راؤنڈ کا پک آرڈر اتوار کو طے کیا جائے گا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں منعقدہ تقریب میں تمام فرنچائنزز کے نمائندگان اور پی سی بی کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔تقریب میں ڈرافٹ اور مخصوص پینل کی جانب سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ڈرافٹ کے پہلے راؤنڈ میں کھلاڑیوں کو روایتی انداز میں پک کیا جائے گا۔ ڈرافٹ کے پہلے راؤنڈ کا پک آرڈر طے کرنے کے لیے قذافی سٹیڈیم میں بیٹ زمین پر رکھ کر باریاں لگائی جائیں گی۔ رواں سال ڈرافٹ میں پک آرڈر کا طریقہ کار گذشتہ سال پی ایس ایل گورننگ کونسل کے فیصلوں کی روشنی میں کیا گیا۔

مزیدخبریں