لاہور(نمائندہ سپورٹس)بنگلہ دیش کی کھلاڑی فہمیہ خاتون کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں ٹیم نے اپنا سو فیصدکردار ادا کیا ۔آج ہماری ٹیم اچھی بیٹنگ نہیں کر سکی۔دوسرے میچ میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔پاکستان کی ناہیدہ خان کا کہنا ہے کہ اپنی ہوم گراونڈ پر کھیلنے کا تجربہ بہت اچھا رہا۔شروع میں کنڈیشنز بیٹنگ کے لئے ساز گار نہیں تھیں۔آغاز میں تھوڑا سلو کھیلے تاہم بعد میں اس کمی کو پورا کیا۔ نشرہ سندھو کا کہنا ہے کہ آج کی پچ باولنگ کے لئے اتنی اچھی نہیں تھی۔ایسی پچز پر پلان کے مطابق باولنگ کرنے والے باولرز ہی کامیاب ہوتے ہیں۔