کراچی(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے کہا ہے کہ سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان نے اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیز کی سطح پر بیس بال5ٹریننگ اینڈ کوچنگ ورکشاپ کاانعقاد کرکے ایک اہم اقدام اٹھایا ہے جس سے آنے والے وقتوں میں نہ صرف پاکستان میں اس کھیل کوروشناس کرانے میں بہت مددملے گی بلکہ یہ اقدام اس کھیل کے فروغ کیلئے بھی ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام اور ڈی ایم سی ساؤتھ کے تعاون سے نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں ایس ایف پی B-5 ٹریننگ اینڈ کوچنگ ورکشاپ کے شرکاء سے اپنے ویڈیولنک خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ۔ سافٹ بال فیڈریشن کیجانب سے ورکشاپ کے شرکاء کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ٹریننگ دی جارہی ہے جس پر میں فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم اور ان کی پوری ٹیم بالخصوص ایونٹ ڈائریکٹر مراد حسین اور کوآرڈینیٹر شیراز آصف کی کاوششوں کولائق تحسین سمجھتا ہوں سید عارف حسن نے اس موقع پر اپنی اس خواہش کابھی اظہارکیا کہ وہ پاکستان میں بیس بال5 کے کھیل کو بھرپورفروغ حاصل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں جس کیلئے وہ ورلڈ اور ایشیاء کی سطح پر اپنا بھرپور تعاون جاری رکھیں گے۔