شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر آصف شاہین نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوںکے جلسہ میں عوام کا جم غفیر اور ٹھاٹھے مارتا ہوا سمندر موجودہ حکومت پر عدم اعتماد کامظہر ہے حکومت باعزت طریقے اقتدار چھوڑ دے اور ملک میں نئے عام انتخابات کا اعلان کرکے ملک کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کا راستہ دیں سابق وزیراعظم محمدنواز شریف بہت جلد صحت یاب ہوکر حکومت مخالف تحریک کی قیادت کرینگے۔