آپ ؐ کی ولادت سے پوری دنیا میں حق اور سچ کا علم بلند ہوا :حافظ عبدالباسط

Nov 03, 2019

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ضلعی امیر حافظ عبدالباسط شیخوپوری نے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کی تعلیمات اور سیرت کو اپنائے بغیر کامیابی ناممکن ہے مسلمانوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے نبی رحمت ؐ کی تعلیمات سے رہنمائی لینا ہوگی معاشرے کو پر امن اور بہتر بنانے کیلئے ہم سب کو سیرت مصطفی ؐ سے رہنمائی حاصل کرنا ہوگی نبی کریم ؐ کی تعلیمات نے جہالت کے اندھیروں کا خاتمہ کیا آپ ؐ کی ولادت سے پوری دنیا میں حق اور سچ کا علم بلند ہوا نبی کریم ؐ کی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ربیع الاول میں مثالی امن وامان کے قیام کیلئے مرکزی علماء کونسل اپنا بھر پور فعال کردار اداکرے گی اور ملک بھر میں رحمۃ اللعالمین ؐ کانفرنسوں کا انعقاد کیا جائیگاعلماء کرام ربیع الاول میں اپنے خطبات میں امن ،رواداری اور بھائی چارے کوفروغ دیں، دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدلباسط شیخوپوری نے کہا کہ پیغمبر اسلام ؐ کی تعلیمات کا مرکز ومحور امن ، محبت ، رحمت اور انسان دوستی ہ حضور اکرم ؐ کی روشن تعلیمات میں تمام مسائل کا حل مضمر ہے سرکار دوعالم ؐ کی تشریف آوری سے ظلم اور اندھیروں کا خاتمہ ہوا آج ضرورت اس امر کی ہے اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر امن ،محبت اور بھائی چارے کو فروغ دیں۔

مزیدخبریں