شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما ملک عمران اعجاز ڈوگر نے کہا ہے کہ سابقہ دس سالوں میں اتنے ٹرین حادثات نہیں ہوئے جتنے موجودہ ایک سال میں رونما ہوئے، حالیہ ٹرین حادثہ صرف چند ماہ میں پانچواں خوفناک سانحہ ہے جسے ایک مرتبہ پھرانسانی غلطی قراردے کر نااہلی چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے مگراس بارایسانہیں ہوگا دوسروں میں سے کیڑے نکالنے والے شیخ رشیدکواس حادثے کی ذمہ داری قبول کرناہی ہوگی جب اقتدارسے باہرتھے توحادثہ پرسیاست کرکے یہ کہاکرتے تھے کہ اگرمیں وزیرہوتاتواستعفیٰ دے دیتاتواب وہ یہ نیک کام کر ڈالیںیہی ملک و قوم اور ریلوے ڈیپارٹمنٹ کیلئے بہتر ہے۔
حالیہ ٹرین حادثہ صرف چند ماہ میں پانچواں خوفناک سانحہ ہے:ملک عمران
Nov 03, 2019