شیخ رشید کو سیاسی پیشگوئیوں کی بجائے ادارہ پر توجہ دینی چاہئے: جواد احمد

لاہور(کلچرل رپورٹر)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے سانحہ تیز گام ایکسپریس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملکی تاریخ کا بڑا سانحہ قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پیشگوئیاں کرنے والے وزیر ریلوے شیخ رشید کو ریلوے پر توجہ دینی چاہئے مگر وہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے واقعے کے ذمہ دارعوام کو ٹھہرارہے ہیں برابری پارٹی اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرانے اور ذمہ داران کو مجرمانہ غفلت پر سخت ترین سزاکا مطالبہ کرتی ہے، انہوں نے کہا کہ جب سے پی ٹی آئی حکومت آ ئی ہے کوئی اچھی خبر نہیں آ رہی ۔ معیشت کا پہیہ الٹا گھوم رہاہے، تاجروں کی ایک دن کی ہڑتال سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہو ا ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا حکومت نے مارچ کی آڑ میں آزادی اظہارپر مزید قدغن لگادی ہے جبکہ میڈیا نے عمران خان کا 126دن براہ راست دھرنا دکھایا تھا، پاکستان کے ہر محب وطن کے ذہن میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ عوامی حکومتوں کے دور میں عوامی مسائل میں اضافہ اور عوامی حکمران اس مسائل کا حل صرف زبانی کلامی کیوں کرتے ہیںیہ بڑی حیران کن بات ہے ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا انکار نہیں کہ سابقہ حکومتوں نے سوائے جھوٹ اور سرکاری خزانے کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے میٹرو، اورنج ٹرین جیسے منصوبے بنائے تو اس میں ان کو مالی فائدہ ہو ا عوام کے لئے تو یہ منصوبے درد سر ہی رہے اور اب بھی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...