نبی کریمؐ نے انسانی حقوق کو سب سے زیادہ تحفظ دیا: ثناء ظفر

لاہور (پ ر) سماجی رہنما ثنا ظفر نے کہا کہ ربیع الاول بہت قابل احترام اور مقدس مہینہ ہے۔ اس ماہ میں نبی کریمؐ کی آمد ہمارے لئے اﷲ تعالیٰ کا سب سے بڑا انعام اور رحمت ہے۔ ہماری نجات اسوہ رسولؐ پر عمل میں ہے۔ نبی کریمؐ نے انسانی حقوق خصوصاً خواتین کے حقوق کو جو تحفظ دیا وہ بے مثال ہے۔ آپؐ نے 1400 برس پہلے دنیا کو ان حقوق سے متعارف کرایا جو آج جدید ترین دنیا بھی نہیں دے سکی۔ آپؐ کی تعلیمات خصوصاً حجۃ الوداع کا خطبہ انسانی حقوق کے تحفظ کی بہترین مثال ہے۔ آپؐ کی تعلیمات تاقیامت انسانیت کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔ آپ رحمت اللعالمینؐ اور انسانیت کے سب سے بڑے رہنما ہیں۔ آج پوری دنیا میں انسانی حقوق کی پامالی نبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...