لاہور (پ ر) چیئرمین راجپوت سنگت پاکستان رائے عقیل عباس بھٹی نے کہا ہے کہ نبی کریمؐ کی دنیا میں آمد رب کائنات کا انسانیت پر سب سے بڑا انعام ہے۔ اﷲ تعالیٰ نے انسانیت کو بچانے کیلئے اپنے محبوب کو بھیجا۔ آپؐ کا اسوہ ہمارے لئے رہنمائی اور نجات کا ذریعہ ہے۔ نبی کریمؐ پوری انسانیت کے نجات دہندہ ہیں۔ آپؐ کا پیغام تاقیامت ہر انسان کی رہنمائی کیلئے ہے۔ نبی کریمؐ کی سنت پر عمل سے دنیا اور آخرت کی کامیابیاں ہمارا مقدر بنیں گی۔ ربیع الاول اور میلاد رسولؐ منانے کا بہترین طریقہ آپ کے لائے دین اور طریقے پر عمل میں ہے۔ آپؐ کی تعلیمات بھٹکتی انسانیت کو ہر مشکل سے چھٹکارا دلا سکتی ہیں۔ نبی کریمؐؐ رحمت اللعالمین ہیں۔ اﷲ تعالیٰ آپؐ پر درود بھیجتے ہیں۔