شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)محکمہ صحت میں بڑے پیمانے پر مالی بد عنوانیوں کا انکشاف ہوا ہے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید طارق محمود بخاری نے اس سلسلہ میں ڈی ایچ او ،ڈرگ انسپکٹر ،اکائونٹس کلرک ،ڈسٹرکٹ سینٹری انسپکٹر کیخلاف دی جانے والی تحریری درخواست پر تحقیقات کی ہدایت جا ری کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک واصف بشیر کھوکھر کو انکوائری آفیسر نامزد کر دیا ہے درخواست میں ادویات کی خریداری میں سنگین بد عنوانیوں کے علاوہ منشیات فروخت کرنیوالے میڈیکل سٹوروں سے ہر ماہ رشوت لینے اور جعلی کلینکوں سے ڈی سیل کرنے کی اجازت دینے کے نام پر بھاری رقم لینے اور ہر ماہ ضلع بھر کے فیکٹریوں اور ملوں سے محکمہ صحت کے افسروں کے نام پر منتھلیاں اکٹھے کرنے وغیرہ کرنے کے الزامات لگائے گئے تھے ڈی ایچ او ڈرگ انسپکٹر اور دیگر حکام نے ان الزامات کی تردید نہیں کی ہیں ۔
شیخوپورہ :محکمہ صحت میں مالی بد عنوانیوں کا انکشاف‘تحقیقات کا حکم
Nov 03, 2019