پی ٹی آئی حکومت اپنی مدت پوری کرے گی:ارشدعلی‘ ملک اسلم

فیروزوالہ (نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف شاہدرہ کے رہنما ارشد علی خاںاور ملک محمد اسلم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اپنی مدت ضرور پوری کرے گی وزیر اعظم کی قیادت میں عوامی مسائل تیزی سے حل ہو رہے ہیں ماضی کی حکومتوں کی کرپشن کی وجہ سے پاکستان میں مہنگائی ہوئی تھی لیکن مہنگائی کا خاتمہ اور ترقی اور خوشحالی کا دور ہی تحریک انصاف کا ٹارگٹ ہے پر کامیابی سے عمل جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور سابقہ حکومت کے ادوار میں عوامی مسائل حل کرنے کی طرف توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے پاکستان بھر میں مسائل خطرناک صورتحال اختیار کر چکے ہیں جو شہریوں کیلئے عذاب بن چکے ہیں جن کا خاتمہ حکومت یقینی بناکر دم لے گی، انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل اب تیزی سے حل ہو رہے ہیںپسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے ذریعے عوام کو ہر قسم کی سہولیات انہیں کی دہلیز تک پہنچانے کے سلسلہ میں عملی اقدامات کا آغاز ہو چکا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...