کشمیر کی صورتحال کے پیش نظر اپوزیشن کا دھرنا ملکی مفادات کے منافی ہے:سعدیہ سہیل

لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ ایسے حالات میں جب کشمیر میں بھارتی حکومت کی جارحیت جاری ہے اپوزیشن جماعتوں کا دھرنا ملکی مفادات کے منافی ہے اس وقت پوری قوم کو یکجا ہو کر کشمیریوں کی اخلاقی مدد کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہ مولانا فضل الرحمن اپنے احتجاج سے مسئلہ کشمیر پر قوم کو تقسیم کر رہے ہیں یہ اقدام ملکی مفادات کے منافی ہے، انہوں نے کہاکہ پاکستان حکومت کی سفارتی کامیابیوں پر ہر کوئی معترف نظر آتا ہے عمران خان کی خارجہ پالیسی کی تعریف کی جا رہی ہے پاکستانی عوام متحد ہیںاور مقبوضہ کشمیر کی آزادی چاہتے ہیں،آج ہم جو کچھ ہیں اس وطن کی وجہ سے ہیں اور ہمیں اس کی حفاظت اور تعمیر و ترقی کیلئے اپنا تن من دھن قربان کر دینا چاہئے۔ اسلام کے نام پر قائم ہونیوالا یہ ملک تا قیامت قائم ودائم رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...