کرتارپور راہداری پروزیراعظم کسی مغالطہ میں نہ رہیں:احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ کرتارپور راہداری   پر سلیکٹڈ وزیر اعظم کسی مغالطہ میں نہ رہیں، آپ کی حکومت یہ کام کرتی تو اس کا حشر بھی بی آرٹی جیساہوتا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ کرتارپورراہداری منصوبہ اول تا آخر ایف ڈبلیو او نے مکمل کیا ہے، پاسپورٹ ختم کرنے کا مطلب انٹرنیشنل بارڈر کنٹرول کی شرط کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا کشمیر کا سوداکر کے نارووال کی دھرتی کا سودا بھی کرنے لگے ہو؟۔

ای پیپر دی نیشن